چین کی ترقی کو روکنے کی کوئی بھی کوشش ناکام ہوگی، چینی وزیر خارجہ

مقامی وقت کے مطابق 5 دسمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے سیئول میں جنوبی کوریا کے مختلف حلقوں کے دوستانہ افراد کے ساتھ تبادلے میں کہا کہ چین غیر معمولی ترقیاتی کامیابیوں کو حاصل کرنے کی صلاحیت اسلئے رکھتا ہے کہ اس نے ترقی کے صحیح راستے کا انتخاب کیا ہے یعنی چین کی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ راستے کا انتخاب۔

یہ راستہ نہ صرف چین کی قومی حالات کے مطابق ہے بلکہ زمانے کے رجحان کے مطابق بھی ہے، اور یہ نہ صرف عملی طور پر کامیاب ثابت ہوا ہے بلکہ اس میں ترقی کی بڑی طاقت بھی ہے۔ اس کے علاوہ اس نے نہ صرف چینی عوام کی حمایت حاصل کی ہے بلکہ دنیا کے زیادہ تر ممالک بھی اس کو کامیاب سمجھتے ہیں اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

وانگ ای نے نشاندہی کی کہ ایسا نہیں ہے کہ سب لوگ چین کی کامیابی کی خواہش رکھتے ہیں۔ کچھ ایسی قوتیں ہیں جو چین کو بدنام کرنے، چین کی ترقی کو روکنے کی کو ششوں میں لگی ہیں۔ ان کو ششوں کے پیچھے ان کا نظریاتی تعصب اور بالادستی کی سیاست ہے۔ تاہم یہ تمام کوششیں بالآخر ناکام و نامراد ہوں گی۔ کسی بھی ملک کو اپنی ترقی کا حق ہے۔ چین کی نشاۃ ثانیہ ایک تاریخی ضرورت ہے اور کوئی بھی اسے نہیں روک سکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں