موسم میں تبدیلی کا امکان،محکمہ موسمیات

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کےبالائی علاقوں گلگت،بلتستان اور ملحقہ علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا-پوٹھوہار میں کہیں کہیں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔ پنجاب کے شہروں لاہور، ملتان، فیصل آباد رحیم یار خان میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بعض علاقوں میں صبح کے وقت دھند کا امکان ہے۔ بالائی سندھ کے شہر سکھر، لاڑکانہ ، نواب شاہ میں دھند کا امکان ہے جبکہ حیدر آباد اور کراچی میں مطلع صاف اور موسم خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کی آمد کی وجہ سے موسم میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی حصوں میں معمول سے کم جبکہ شمالی اور مغربی علاقوں میں زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں