0

ٹویئٹر نے فیصلہ واپس لے لیا

معروف مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویئٹر نے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔یاد رہے کہ چار روز قبل ٹویئٹر انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ جو اکاؤنٹس گزشتہ 6 ماہ سے استعمال نہیں کئے جا رہے انہیں بند کردیا جائے گا، اس حوالے سے انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ یہ اقدام جعلی اکاؤنٹس کی روک تھام کے لئے کیا جائے گا۔ٹویئٹر کے اس فیصلے کے برعکس صارفین نے کمپنی کے فیصلے پر شدید تنقید کی جس کے بعد انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پڑ گئے جس کے بعد اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ فی الحال روک دیا گیا ہے۔قبل ازیں ٹویٹر انتظامیہ نے اعلان کیا تھا کہ 11 دسمبر کے بعد تمام غیر فعال اکاؤنٹس کو کہ گزشتہ 6 ماہ سے استعمال نہیں کئے جا رہے یا جعلی اکاؤنٹس بند کردیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں