چینی وزیر خارجہ کی بیجنگ میں سابق افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات  

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تین دسمبر کو بیجنگ میں “2019 چھونگ ڈو بین الاقوامی فورم” میں شریک افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی سے ملاقات کی ۔وانگ ای نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال اس وقت اہم موڑ پر ہے۔

اس وقت یہ اہم ہے کہ امریکہ اور طالبان کے امن مذاکرات اور افغانستان میں داخلی مذاکرات میں پیش رفت اور نتائج حاصل کیے جائیں۔ چین ہمیشہ افغانستان کی آزادی ، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے ، اور افغان عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہوئے، افغانستان کے تمام جماعتوں کی ضروریات کے مطابق افغانستان میں امن اور مفاہمت کے عمل کو آگے بڑھانے میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان اپنے اندرونی مکالمے کے فروغ کیلئے کوششوں پر چین کا شکرگزار ہے اور جلد از جلد مذاکرات کے آغاز کیلئے چین کے ساتھ تعاون کر نے کے لئے تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں