0

موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کو مشکلات کا سامنا

میڈرڈ (مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے موسمیاتی تبدیلی کے کنونشن پر دستخط کرنے والے ممالک کا پچیسواں اجلاس اس وقت سپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں جاری ہے۔تین دسمبر کو چینی وفد کے نائب سیکرٹری جنرل اور چین کی وزارت ماحولیات کے محکمہ موسمیات کے نائب سربراہ لو شین مینگ نے میڈیا کو بتایا کہ بہت سے ممالک کا خیال ہے کہ پیرس معاہدے کے آرٹیکل چھ کے تحت مارکیٹ میکانزم کے نفاذ کے قواعد پر بات چیت جو کثیرالجہتی سے متعلق ہے ، کی تکمیل موجودہ اجلاس کا بنیادی کام ہے۔

تاہم مختلف فریقوں کے درمیان آرٹیکل چھ کے میکانزم کے بنیادی معاملات پر اب بھی بڑے اختلافات موجود ہیں۔ موجودہ پیش رفت سے نہیں لگتا کہ شیڈول کے مطابق ان کو مکمل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی یافتہ اور ترقی پزیر ممالک کے مابین اختلافات بنیادی طور پر آرٹیکل چھ کے دوسرے ، چوتھے اور آٹھویں شق پر مرتکز ہیں اور ان پر اتفاق رائے کا حصول بہت مشکل لگ رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں