پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ کیس میں اہم پیش رفت

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) 2017ءپی ایس ایل سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں کرکٹ کرپشن کے الزام میں زیرتفتیش دو افراد نے کھلاڑیوں کو سپاٹ فکسنگ کی پیشکش کا اعتراف کرلیا۔

نجی اخبار کیمطابق کے ذرائع کے مطابق یوسف انور اور محمد اعجاز نے پی ایس ایل اور پی پی ایل میں کھلاڑیوں سے کرپشن کیلئے رابطوں کا اعتراف کیا ہے۔ دونوں نے مانچسٹر میں باضابطہ ٹرائل کے آغاز سے ایک روز قبل اعتراف جرم کیا۔ زیرتفتیش پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے صحت جرم سے انکار کر دیا ہے۔ دو افرادکا اعتراف ناصر جمشید کے خلاف کیس کو مضبوط کر سکتا ہے۔ یوسف انور اور محمد اعجاز کے مزید کرکٹرز سے روابط سامنے آنے کا بھی امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں