چین نے غربت کے خاتمے کیلئے اہم قدم اٹھا لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چین میں غربت کے خاتمے کے حوالے سے ایک ورکنگ اجلاس یکم ستمبر کو صوبہ سی چھوان کے شہر گوانگ یوان میں منعقد ہوا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور ریاستی کونسل کے تحت غربت کے خاتمے کے حوالے سے رہنما ٹیم کے سربراہ حو چھون حوا نے اجلاس میں کہا کہ پسماندہ علاقے میں غریبوں کی مدد کے لیے متعلقہ صنعتوں کو بھرپور فروغ دیا جانا چاہیئے تاکہ غریب عوام کو پیسے کمانے میں ٹھوس مدد اور تعاون فراہم کیا جا سکے۔حو چھونگ حوا نے نشاندہی کی کہ صنعتوں کی ترقی غربت کے خاتمے کا ایک بنیادی اور حتمی ذریعہ ہے۔

دیہات کی منفرد اور موثر صنعتوں کو بھرپور فروغ دیا جانا چاہیئے۔ کاوؑنٹی اور قصبوں کو مراکز بناتے ہوئے صنتوں کے ڈھانچے کو بہتر بنایا جانا چاہیئے۔ اس کے ساتھ ساتھ پسماندہ علاقے میں کاروباری ماحول کو بہتر بنایا جانا چاہیئے اور صنعتوں کی ترقی کے لیے بنیادی تنصیبات میں بھی بہتری کی جانی چاہیئے اور افرادی تربیت کو بھی مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں