ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں سردی کا راج ہے ، کراچی میں ٹھنڈی ہوا چلنے سے درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ، آج صبح شہر کا درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب اوربالائی سندھ کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہے گی۔ آج (پیر) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اورمظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور گیارہ، کراچی پندرہ، پشاور چھ، کوئٹہ ایک، گلگت منفی دواورمری چار ڈگری سینٹی گریڈ،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشترحصوںمیں آج بھی موسم خشک جبکہ شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد، پشاور سمیت ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد ہے، استور میں درجہ حرارت منفی آٹھ، کالام منفی سات، گوپس منفی پانچ ، بگروٹ، اسکردو منفی چار، ہنزہ ، گلگت منفی تین، دیر اور پارا چنار میں منفی دوڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلات میں درجہ حرارت منفی تین اورکوئٹہ میں منفی دوتک پہنچ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں