چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی اپنے منگولیائی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے دو دسمبر کو منگولیا کے وزیر خارجہ سوگت باتر دامدن کی دعوت پر ان سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔وانگ ای نے کہا کہ رواں سال چین اور منگولیا کے سفارتی تعلقات کے قیام کی سترویں سالگرہ کی مناسبت سے سلسلہ وار سرگرمیاں منعقد کی گئیں۔ مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی نئی جہتیں سامنے آئیں، چین – منگولیا ہمہ گیر تزویراتی شراکت دارنہ تعلقات کے فروغ کا مثبت رجحاں برقرار رہا۔ فریقین کو باہمی اعتماد اور باہمی حمایت کی عمدہ روایت برقرار رکھتے ہوئے حقیقت پسندانہ تعاون کو گہرائی تک لے جانے اور مفاد عامہ سے متعلق منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ دونوں ممالک کے عوام مزید مستفید ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں