0

ہانگ کانگ پرتشدد واقعات میں اضافے،سماجی ومعاشی حلقے بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ہانگ کانگ کے مختلف سماجی و معاشی حلقوں کی اہم شخصیات نے خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت سےاپیل کی ہے کہ وہ پرتشدد واقعات کو روکے اور تشدد پر اکسانے والوں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

یکم ستمبر کو اخبار تاکنگ پاؤ نے ایک اداریہ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ہانگ کانگ میں شورش پیدا کرنے والے عناصر آخری لڑائی لڑرہے ہیں، ان کا مقصد خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کو برطرف کر کے چین مخالف قوتوں کو معاونت فراہم کرنا ہے۔ ہ

انگ کانگ کے شہری، حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ متشدد عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔ہانگ کانگ بزنس اینڈ پروفیشنلز الائنس نے کہا کہ تشدد پسندعناصر کی سرگرمیوں سے قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں

کاروبار تعطل کا شکار ہے اور ہانگ کانگ کا معاشی و معاشرتی استحکام سنگین متاثر ہوا ہے۔بزنس اینڈ پروفیشنلز الائنس اپیل کرتا ہے کہ ہانگ کانگ انتظامیہ جلد از جلد ٹھوس اور بھرپور اقدامات اختیار کرے تاکہ پرتشدد واقعات کی روک تھام کی جائے اور پولیس قانون کے مطابق مجرموں کو حراست میں لے لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں