0

چین کواپنی جدت کاری کی تکمیل کے لیے ایک طویل راستہ طے کرنا ہے،چینی وزیر اعظم

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے کہا ہے کہ چین اور یورپی یونین کثیرالجہت پسندی اور آزاد تجارت کے محافظ ہیں ۔ یورپی کمیشن کی نو منتخب چیئر پرسن  سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے لی کھہ چھیانگ کا کہنا تھا کہ چین اور پورپ کو وسیع مشترکہ مفادات کو مدنظر رکھ کر اسٹریٹجک رابطوں کو فروغ دینا چاہیئے  ۔ انہوں نے کہا کہ چین کو اب بھی دنیا کے سب سے بڑے ترقی پزیر ملک کی حیثیت سے اپنی جدت کاری کی تکمیل کے لیے ایک طویل راستہ طے کرنا ہے۔ یورپی کمیشن کی چیئر پرسن عرسولا وان ڈیر لیی نے کہا کہ یورپی کمیشن چین کے ساتھ مل کر عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات اور یورپ چین تعلقات کے فروغ کے لیے مشترکہ کوشش کرنا چاہتی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں