0

چین میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی جانب سے انتیس نومبر کو چین میں ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے نظام اور صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے انیسویں اجتماعی مطالعے کا اہتمام کیا گیا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے اجتماعی مطالعے کی اس سرگرمی کی صدارت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نےزور دے کر کہا کہ ہنگامی انتظام کی صلاحیت، قومی حکمرانی کے نظام اور انتظامی صلاحیت کا اہم حصہ ہے۔

صدر شی چن پھنگ نے کہا کہ اس نظام کی مدد سے سنگین اور بڑے سیکیورٹی خطرات کے حوالے سے پیش گوئی کی جاسکتی ہے اور ان سے بہتر انداز میں نمٹا جاسکتا ہے اور مختلف آفات اور حادثات کے نقصانات کو کم سے کم کیا جاسکتا ہے،عوام کے جان و مال کا تحفظ کیا جاسکتا ہے ۔ یہ نظام سماجی استحکام کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

لہذا چین میں ہنگامی انتظامی نظام کی خصوصیات اور برتری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اورغیر ملکی تجربات کی خوبیوں کا استعمال کرتے ہوئے، چین کے قومی ہنگامی انتظامی نظام اور صلاحیت کی جدت سازی کو مثبت طور پر فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں