165

لندن دھماکے سے گونج اٹھا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک )برطانو ی دارالحکومت لندن انتہائی زور دار اور پراسرار دھماکے سے گونج اٹھا۔کئی میل تک دھماکے کی آواز سنی گئی۔لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر درجنوں لوگوں کے پیغامات بتا رہے ہیں کہ دھماکہ انتہائی شدید نوعیت کا ہے۔آئزک میٹر نے ٹویٹ کیا کہ دھماکہ شمال ، شمال مغرب، مشرق اور جنوب مغربی علاقوں میں سنا گیا۔

جیس کے مطابق لوگ ٹوٹنہم سے سینٹ البانز تک کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے دھماکہ سنا ہے۔(یہ فاصلہ تقریبا پچیس میل بنتا ہے)

عمر چوہدی لکھتے ہیں کہ وہ اور ان کی اہلیہ ہیلی کاپٹرزاور سائرنز کی آواز سن رہے ہیں۔انہوں نے کہا یہ بات پریشان کن ہے کہ آ پ کے بچے ہوں اور کچھ ایسا ہوجائے۔

میڈیسن کے مطابق ”یہ کوئی عام دھماکہ نہیں تھا بلکہ پورے لندن اور قریبی علاقے ہیرٹفورڈ شائر میں سنا گیاہے۔اس نے مجھے ڈرا دیا اور یوں لگا جیسے دنیا ختم ہونے والی ہے۔“

پراسرار دھماکے سے متعلق سکیورٹی حکام کی جانب سے ابھی کوئی بیان نہیں جاری کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں