چین کی مقننہ اعلی کا ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ کے فیصلے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار

ہانگ کانگ(مانیٹرنگ ڈیسک )چین کی مقننہ اعلی نے چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ کی ہائی کورٹ کے فیصلے پر سخت عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی ریگولیشن آرڈیننس بنیادی قانون سے مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ نیشنل پیپلز کانگریس کے قانون سازی امور کےترجمان کا کہنا ہے کہ این پی سی کی قائمہ کمیٹی واحد قانون ساز ادارہ ہے جو اس بارے میں فیصلے کرسکتی ہے کہ کیا ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کا کوئی قانون بنیادی قانون کے مطابق ہے یا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں