نوازشریف کی لندن روانگی ،وزیراعظم عمران خان کابھی اہم پیغام آگیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیراعظم نوازشریف جس وقت جاتی امرا سے لندن روانہ ہوئے عین اسی وقت وزیراعظم عمران خان کا ایک اہم پیغام ٹویٹر پر جاری کیا گیا۔اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا آخرکارپاکستانی معیشت درست سمت میں چل پڑی ہے۔پاکستان کی معیشت اقتصادی اصلاحات سے بہتری کی جانب گامزن ہے،ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ہمیں ملنے لگ گیاہے۔پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ دوہزار انیس میں گزشتہ چارسال کی نسبت بہترین ہے۔

جاری کھاتوں کا یہ سرپلس چار سالوں میں پہلی بار آیا ہے۔مالی سال کے پہلے چارماہ میں مالی خسارہ تہتر اعشاریہ پانچ فیصد تک کم ہواہے۔انہوں نے کہا برآمدات می اکتوبر دوہزارانیس کے دوران برآمدات میں بیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا وہ پاکستان کے برآمدکنندگان کو مبارکبادپیش کرتے ہیں۔واضح رہے کہ عمرا ن خان کا ٹویٹ ایسے وقت پر آیا ہے جب سابق وزیراعظم نوازشریف علاج کی غرض سے لندن جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں