ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک رہے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترحصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہے گا۔تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اوربالائی سندھ میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔ آج اسلام آباد کا کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ پشاورمیں 12، کراچی 19، کوئٹہ دو اور گلگت بلتستان میں کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں