چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو کے انعقاد پر صدر شی جن پھنگ کی مبارک باد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو چھبیس اگست سے چین کے شہر چھونگ چھنگ میں شروع ہو رہی ہے۔ چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اس ایکسپو کے افتتاح پر مبارک باد کا پیغام بھیجا ہے۔اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے کہا کہ اس وقت انٹرنیٹ، بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی نمائندگی کرنے والی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، اور مصنوعی ذہانت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ اس کے معاشی و معاشرتی ترقی اور عالمی انتظام و انصرام پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سمارٹ صنعتوں کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے، ڈیجیٹل صنعت کی ترقی کو تیز کررہا ہے، زیادہ سے زیادہ صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کررہا ہے اور ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے انضمام کو فروغ دے رہا ہے۔ چین اس شعبے کی ترقی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کےلیے تیار ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں