0

نجم سیٹھی کی صاحبزادی میرا سیٹھی نے امریکہ میں شادی کرلی

نیویارک (نیوز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا سیٹھی نے خفیہ طور پر شادی کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں اداکارہ نے اپنے دوست بلال صدیقی سے منگنی کرلی تھی، جنہوں نے میرا کی طرح آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہی تعلیم حاصل کی۔

اپنی شادی کی خبر کا اعلان میرا سیٹھی نے انسٹاگرام اکائونٹ پر تصاویر شیئر کرکے کیا، میرا کے مطابق شادی کی تقریب میں انہوں نے اپنا میک اپ خود کیا اور بال بھی خود ہی بنائے۔ان دونوں نے چند روز قبل امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں نہایت سادگی سے شادی کی، ان کی شادی کی تقریب میں خاندان والوں سمیت چند قریبی دوستوں نے شرکت کی۔شادی سے قبل ان دونوں کے نکاح اور مہندی کی تقریبات لاہور میں منعقد ہوئیں تھی۔اس دوران میرا سیٹھی نے گلابی رنگ کا جوڑا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت خوبصورت نظر آئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں