نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما کا دورہ پاکستان ،دفتر خارجہ نے تصدیق کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )نیدر لینڈز کی ملکہ میکسیما 3 روزہ پاکستان کا دورہ کریں گی ،دفتر خارجہ نے تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ملکہ میکسیما 25 تا27 نومبر پاکستان کا دورہ کریں گی ،ملکہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندے کی حیثیت سے دورہ کریں گی ،ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دوران کے دوران نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما صدرعارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی ،ملاقاتوں میں باہمی تعلقات کے فروغ کےلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں