کنفیوشس کی 2570ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے عالمی سیمینار کا انعقاد

سولہ نومبر کوبیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں، چین کے عظیم مفکر کنفیوشس کی 2570ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے بین الاقوامی سیمینار اور انٹرنیشنل کنفیوشین ایسوسی ایشن کی چھٹی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد ہوا۔

چین کے نائب صدر مملکت وانگ چھی شان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، صد رشی چن پھنگ اور چینی حکومت کی جانب سے اجلاس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔ وانگ چھی شان نے کہا کہ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے ستربرسوں میں حاصل کردہ کامیابیاں ناصرف چینی عوام کے خون پسینے کی محنت بلکہ چینی تہذیب و تمدن میں حلول دانشمندی کے جوہر کا بھی نتیجہ ہیں۔چینی تہذیب و تمدن ہمیشہ سے چینی قوم کی ترقی کا ایک لا متناہی ذریعی رہا ہے۔

وانگ چھی شان نے کہا کہ دو ہزار چودہ میں صدرشی چن پھنگ نے انٹرنیشنل کنفیوشین ایسوسی ایشن کی پانچویں کانفرنس سے اہم خطاب کیا تھا جس سے کنفیوشسزم سمیت تمام عمدہ روایتی تہذیب و تمدن کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف ثقافتوں کے مابین باہمی تعلم و تقلید کے لیے سمت کا تعین کیا گیا ۔آج جب ہم نئے تاریخی نقطہ آغاز پر کھڑے ہیں ہم روایتی چینی ثقافت سے روحانی قوت حاصل کرتے ہوئے دنیا کے تمام تہذیب و تمدن کا احترام کرتے ہیں تاکہ انسان کی ثقافتی ترقی کے لیے خدمات سرانجام دی جائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں