چائنا میڈیا گروپ اور برازیل نیشنل میڈیا کارپوریشن کے بیچ تعاون کے معاہدے پر دستخط

برازیلیا (مانیٹرنگ ڈیسک )تیرہ نومبر کو چائنا میڈیا گروپ اور برازیل نیشنل میڈیا کارپوریشن نے برازیلیا میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ معاہدے کے مطابق، فریقین صوتی و بصری مواد کے تبادلے، تحریری مواد کے تبادلے، مشترکہ پروڈکشن، نشریاتی تعاون، افرادی تبادلے، ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور فائیو جی نیومیڈیا ٹیکنالوجی کے شعبوں میں ہمہ جہت تعاون کریں گے۔

چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر سن ہائی شیونگ اور برازیل نیشنل میڈیا کارپوریشن کے صدر لوئس گومیز نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے۔ سن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی جانب سے مشترکہ طور پر فروغ دیئے جانے سے چین برازیل جامع اسٹریٹجک شراکت داری تعلقات مزید مضبوط ہوگئے ہیں اور یہ جنوب جنوب تعاون کی مثال بن گئے ہیں۔

آج صبح، چائنا میڈیا گروپ اور برازیل کی وزارت شہریت نے صدر شی چن پھنگ اور برازیل کے صدر بولسو نارو کی موجودگی میں تعاون کی یادداشت کا تبادلہ کیا۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا تعاون دونوں ممالک کے عوام کے بیچ رابطے بڑھانے نیز ثقافتی، معاشی اور تجارتی تبادلوں کے فروغ میں نئی جان ڈالے گا۔

گیارہ نومبر کو، چائنا میڈیا گروپ نے برازیل کے اہم میڈیا ادارے فلیگ مین اور برازیلین گلوبل میڈیا گروپ کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔ تین دن کے اندر، چائنا میڈیا گروپ نے برازیل کے تین بڑے اور اہم میڈیا گروپس کے ساتھ تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں، اس لئے کہا جا سکتا ہے کہ ان معاہدوں سے چین اور برازیل کے مرکزی میڈیا کے درمیان جامع تعاون کے ایک نئے باب کو کھولا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں