0

برکس ممالک تجارتی فورم: اختتامی تقریب سے چینی صدر کا اہم خطاب

اس موقع پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں اس امید کا اظہار کیا کہ تجارتی حلقے موجودہ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اور چیلنجز سے نمٹتے ہوئے برکس ممالک کے نئے صنعتی انقلاب کے شراکت داری تعلقات کو برکس ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کی بنیاد بناکر پانچ ممالک کی معیشت کی اعلی معیاری ترقی کے لیے کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نئے سائنسی و تیکنیکی انقلاب سے پیدا ہونے والے اثرات بڑھ رہے ہیں۔ اس سے معاشی اور سماجی ترقی اور پیداواری کارگردگی میں پیش رفت کے لیے نئی قوت ڈالی گئی ہے۔ تاہم اس وقت تجارتی تحفظ پسندی اور بالادستی سے بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتی و کاروباری ادرے پر اعتماد ہوں گے تو منڈی میں قوت حیات ہو گی۔ انہوں نےصنعتی و کاروباری اداروں کی برکس ممالک کے اقتصادی تعاون میں گرم جوشی سے حصہ لینے کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین کی ترقی دنیا کا موقع ہے۔ چین کا کھلے پن کی وسعت کا عزم غیر متزلزل ہے ، چین اپنی منڈی کو مزید کھولے گا ، درآمدات میں اضافہ کرے گا اور تجارتی ماحول کو بہتر بنائِے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں