برکس ممالک: چینی خاتون اول کی اہم خواتین کی منعقدہ سرگرمی میں شرکت

مقامی وقت کے مطابق تیرہ نومبر کو برازیل کی خاتون اول مشل بولسنارو کی دعوت پر چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے برکس ممالک کے سربراہوں کی بیگمات کیلئے منعقدہ سرگرمی میں شرکت کی۔

محترمہ پھنگ لی یوان نے جنوبی افریقہ کی خاتون اول سیپو موٹسیپی اور مشل بولسنارو کے ہمراہ برازیل کے ایوان صدر کا دورہ کیا اور وہاں برازیل یوتھ ونڈ بینڈ کی پرفارمنس دیکھی۔محترمہ پھنگ لی یوان نے کہا کہ آج کی سرگرمی سے میں نے برازیل کی ثقافت اور فن کی منفرد کشش کو خوب محسوس کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر چہ چین اور برازیل ہزاروں کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں تاہم دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں ایک دوسرے کیلئےدوستانہ جذبات ہیں۔ رواں سال چین اور برازیل کے سفارتی تعلقات کے قیام کی پینتالیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔امید ہے کہ فریقین کےثقافتی تبادلوں اور باہمی تقلید کے مسلسل فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کے دل مزید قریب ہوں گے اور چین برازیل دوستی صدابہار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں