0

آصف زرداری اڈیالہ سے پمز اسپتال منتقل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک): سابق صدر آصف زرداری کو اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا۔جعلی اکاؤنٹس کیس میں زیر حراست سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کو میڈیکل بورڈ کی سفارش پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق آصف زرداری کا پمز اسپتال میں معائنہ کیا گیا جہاں تین رکنی بورڈ نے ان کا میڈیکل چیک اپ کیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو کمر کا شدید درد لاحق ہے جس کے باعث ان کی فزیو تھراپی کی جائے گی۔واضح رہےکہ ميڈيکل بورڈ نے گزشتہ ہفتے آصف زرداری کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی، ميڈيکل بورڈ کی سفارشات کو وزارت داخلہ کو بھجوايا گيا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں