موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی نے کھلبلی مچادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابر آلود جبکہ سندھ کے بعض اضلاع، شمال مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے تاہم پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔وفاقی دارالحکومت میں آج بھی ہلکے بادل چھائے ہوئے ہیں اور سردی کی شدت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام آباد کا درجہ حرارت طلوع آفتاب سے قبل 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو زیادہ سے زیادہ 22 تک تک جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں