چینی صدر برکس رہنماؤں کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کے لئے برازیلیا پہنچ گئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)12 نومبر کی شام کو چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ برکس رہنماؤں کے گیارہویں اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی طیارے کے ذریعے برازیلیا پہنچے گئے ہیں۔برازیل کے اعلی سرکاری عہدیداروں نے شی چن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔ چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ دورہ یونان کے بعد برازیلیا پہنچے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں