0

رواں سال اقتصادی و سماجی ترقی کے اہم اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے، چینی وزیراعظم

چین کے وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے بارہ نومبر کو اقتصادی صورتحال سے متعلق ماہرین اور صنعت کاروں کے ساتھ ایک سمپوزیم کی صدارت کی۔انہوں نے پر زور الفاظ میں کہا کہ مستحکم میکرو پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے گا اور ترقی کو تمام مسائل کے حل کی بنیاد سمجھا جائے گا، رواں سال اقتصادی و سماجی ترقی کے اہم اہداف کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ آئندہ ترقی کے لیے مضبوط بنیاد ڈالی جائے۔
لی کھ چھِانگ نے مزید کہا کہ اصلاحات اور کھلے پن کو برقرار رکھا جائے گا ۔ علاوہ ازیں مینوفیکچرنگ کی صنعت کی ترقی کی رفتار کو تیز بنایا جائے گا تاکہ اعلی معیاری ترقی کی جا سکے۔اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عوامی سماجی بہبود کو بہتر بنایا جائے گا اور غربا کی بنیادی زندگی کی ضمانت دی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں