راجن پور پولیس پر حملہ

راجن پور(مانیٹرنگ ڈیسک ) عربی ٹبہ کےقریب پولیس اہلکاروں پر حملے کا مقدمہ تھانہ روجھان میں درج،ایف آئی آرمیں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے6ملزمان نامزد۔نجی ٹی وی کے مطابق روجھان عربی ٹبہ کےقریب پولیس پارٹی پرحملےکامقدمہ دہشتگردی ایکٹ کےتحت کالعدم دہشتگردتنظیم کےخلاف درج کر لیا گیا ہےمقدمہ ایس ایچ اوروجھان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،ایف آئی آرمیں براہمداغ بگٹی سمیت کالعدم تنظیم کے6ملزمان نامزد کئے گئے ہیں۔مقدمےمیں کمانڈرریاض گل،کمانڈربگی،کمانڈرچاند،کمانڈرمجاہدلاڑوکونامزد کیاگیا ہےکمانڈر ناراض میوہ اورکمانڈرافضل کوبھی مقدمے میں نامزدکیاگیا ہے۔روجھان عربی ٹبہ کےقریب پولیس پرفائرنگ سے5اہلکارشہیدہوگئےتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں