0

ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع ابرآلود رہے گا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا جبکہ شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور مری دس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور بارہ، کراچی انیس، کوئٹہ پانچ، گلگت چار، اور مظفرآباد چھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں