چین ایٹمی توانائی کی محفوظ اورمؤثر ترقی کو فروغ دے رہا ہے، وو ہائی تھاؤ

چین نے کہا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی کی محفوظ اور مؤثر ترقی کو فروغ دے رہا ہے۔یہ بات اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نائب نمائندے wu haitao نے جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ چین ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے کو برقراررکھنے اور جوہری توانائی کے بین الاقوامی ادارے کے مینڈیٹ پر پوری طرح کاربند ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین عالمی سلامتی اور ترقی کے لئے جوہری توانائی کے ادارے کے ساتھ جامع تعاون کے لئے بھی تیار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں