0

قومی کرکٹر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹر نسیم شاہ کی والدہ انتقال کرگئیں۔دنیا ٹی وی کے مطابق نسیم شاہ ان دنوں آسٹریلیا میں موجود ہیں جہاں انہیں ان کی والدہ کے انتقال کی خبر دے دی گئی ہے۔مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے نسیم شاہ سے گہرے رنج اور دکھ کا اظہارکرتے ہوئےان کی والدہ کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

نسیم شاہ جو کہ آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں سے اظہارہمدردی کیلئے پاکستانی اور آسٹریلوی ٹیموں نے اپنے بازوؤں پر سیاہ رنگ کی پٹیاں باندھ کرمیچ کھیلا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں