0

مہوش حیات عالمی تبدیلی کیلئے کوشاں 5 مسلم خواتین کی فہرست میں شامل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک):پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کا نام عالمی سطح پر خواتین کے حقوق اور مختلف شعبوں میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں 5 مسلم خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔ بین الاقوامی میگزین ’دی مسلم وائب‘ نے خواتین کی معاشرے میں کاوشوں کے سلسلے میں ایک مضمون شائع کیا جس میں دنیا بھر سے 5 خواتین کے نام شامل کیے گئے۔اس فہرست میں ان خواتین کو شامل کیا گیا جو معاشرے کی بہتری کیلئے کوششوں میں مصروف ہیں اور ساتھ ہی خواتین کیلئے مشعل راہ بھی ہیں۔میگزین کی جانب سے جاری کردہ مضمون میں خواتین کی فہرست میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات بھی شامل ہیں جنہیں خواتین کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم، انسانی حقوق اور فلاحی کاموں میں حصہ لینے پر اس فہرست میں جگہ ملی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں