چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کے دورہ یونان کی یونانی میڈیا پر بھر پور کوریج

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ یونان کا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ یونان کے اہم میڈیا اس دورے بڑی اہمیت دے رہے ہیں-

یونان کے اخبار کتھیمرینی نے دس تاریخ کو اپنے پہلے صفحے پر چینی صدر مملکت شی چن پھنگ کا دستخط شدہ مضمون “قدیم تہذیبوں کی دانش سےمستقبل کو روشن بنائیں” کے عنوان سے شائع کیا ۔ یہ اخبار یونان کا سب سے بڑا اخبار ہے ۔ اسی دن کی شام کو یونان کے اہم میڈیا کی ویب سائٹس پر شی جن پھنگ کے ایتھنز پہنچنے کی خبر اور یونان میں قیام کے دوران ان کی سرگرمیوں کی بھر پور کوریج کی گئی ۔

ایتھنز نیوز ایجنسی نے یونانی صدر کے حوالے سے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کے دورے سے دو طرفہ تعلقات کے فروغ کو نیا موقع ملے گا۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان سیاست، معیشت اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کی مضبوطی میں نئی قوت ڈالی جائے گی۔ جبکہ یونان کے اخبار “تانیا ” کے تبصرے میں کہا گیا ہے کہ چین کے ساتھ تعاون کرنے کا بہترین طریقہ “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر میں شمولیت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں