0

چین کی ریاستی کونسل کا زراعت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کے اقدامات کا تعین

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چھ نومبر کو ریاستی کونسل کے رسمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے زرعی شعبے کی ورکنگ رپورٹ سنی۔ انہوں نے زرعی پیداوار کی فراہمی کو یقینی بنانے اور زراعت کی بنیاد کو مضبوط بنانے کا حکم دیا۔

اجلاس میں اجناس کی پیداواری صلاحیت کو بلند کرنے کے لئے اعلی معیاری زرعی کھیت تعمیر کیے جانے کے اقدامات کا تعین کیا گیا، قابلِ کاشت کھیتوں کے تحفظ اور آبپاشی میں پانی کے استعمال میں کفایت شعاری پر زور دیا گیا۔ یہ بھی طے کیا گیا کہ اعلی معیاری زرعی کھیت بنانے کے لئے مزید معاونت فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ ان زرعی کھیتوں کے تعداد میں کمی نہ ہو اور اس کا معیار نہ گرے۔

اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ مشرقی ایشیاء تعاون کے سربراہ اجلاسوں کے دوران علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر مذاکرات حالیہ دنوں مکمل ہو گئے ہیں اور اب اگلے مرحلے میں عالمی تعاون اور مسابقت میں حصہ لینے کے لئے صنعتی و کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں