0

چینی صدر اور خاتونِ اول کی شنگھائی میں فرانسیسی صدر اور ان کی اہلیہ سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے پانچ نومبر کی شام کو شنگھائی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کی۔شی چن پھنگ نے ایک مرتبہ پھر سے چین کا دورہ کرنے اور شنگھائی کے اولین دورے پر ایمانوئل میکرون کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ شنگھائی چین کی اصلاحات و کھلے پن اور ترقی کی مختصر شبیہہ ہے جہاں جدید زمانے میں چین اور دنیا کے تعلقات کی تبدیلیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ ثقافتی اور فنکارانہ اظہار کے طریقہ کار مختلف ہیں لیکن مختلف ممالک کے عوام کے لئے لایا جانے والا روحانی تجربہ ایک جیسا ہے۔ مختلف ثقافتیں ہم آہنگ ہوسکتی ہیں۔ چین اور فرانس مشرقی اور مغربی دونوں تہذیب و تمدن کے نمائندے ہیں۔ دونوں کو باہمی احترام کرتے ہوئے ثقافتی و تہذیبی تبادلے کرنے چاہیئں اور ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیئے۔

ایمانوئل میکرون نے کہا کہ چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں صدر شی چن پھنگ کے خطاب سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔ فرانس چین کی جانب سے کھلے پن میں مزید توسیع کا خیر مقدم کرتا ہے اور اس اقدام کو سراہتا ہے۔ فرانس عالمی تعاون کو مضبوط بنانے، کھلے پن کی حامل عالمی معیشت کی تشکیل اور باہمی مفادات پر عملدرآمد کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے چین کی دوسری بین الاقوامی درآمدی ایکسپو کی کامیابی کی امید کا بھی اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں