0

چینی و امریکی وزرائے دفاع کی ٹیلیفونک بات چیت

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر دفاع وی فونگ حے نے پانچ نومبر کو امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر سے ٹیلی فونک بات چیت کی۔وی فونگ حے نے کہا کہ مضبوط رابطے، تعاون اور استحکام پر مبنی چین-امریکہ تعلقات کو فروغ دینا دونوں ممالک اور دونوں افواج کے تعلقات کے فروغ کی بنیاد ہے۔ تعاون اور باہمی مفادات چین اور امریکہ کے درمیان میل جول کا واحد درست انتخاب ہے۔ دونوں ممالک کی افواج کو دونوں اپنے صدور کے طے کردہ اتفاق رائے پر عملدرآمد کرنا چاہیئے اور دونوں افواج کے تعلقات کو دونوں ممالک کے تعلقات کے استحکام میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہیئے۔

وی فونگ حے نے تائیوان، ساؤتھ چائنا سی، ہانگ کانگ اور سنکیانگ سمیت دیگر مسائل پر چین کا مؤقف واضح کیا۔ مارک ایسپر نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سترویں سالگرہ کو مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط بنائیں گے اور دونوں افواج کے تعلقات کی ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں