0

ماہا طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ماہا کے باعث کراچی کی ساحلی پٹی پر ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ طوفان سے کراچی کے ساحل کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔چیف میٹرو لوجسٹ نے کہا ہے کہ ماہا طوفان کراچی سے 675 کلومیٹر دور ہے، طوفان کے گرد 160 سے 180 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ مرکز میں ہوا کی رفتار 200 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، ماہا طوفان بتدریج کمزور ہو جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں