0

چین مارکیٹ کے کھلے پن کو مزید وسعت دے گا، شی چن پھنگ

پانچ نومبر کو چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین مارکیٹ کے کھلے پن کو مزید دسعت دے گا۔انہوں نے چین میں مقبولِ عام جملے کا حوالہ دیا کہ دنیا اتنی وسیع ہے کہ میں باہر جا کر اسے دیکھنا چاہتا ہوں اور کہا کہ چین کی منڈی اتنی وسیع ہے، ہم ہر کسی کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ آئیں اور اسے دیکھیں۔

انہوں نے کہا کہ چین اقتصادی ترقی کے لیے اندرونِ ملک کھپت کے بنیادی کردار کو مضبوط بناتے ہوئے مقامی مارکیٹ کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ چین درآمدات کو زیادہ اہمیت دے گا، ٹیرف اور نظام کی لاگت کو کم کرے گا اور اعلیٰ معیاری مصنوعات اور خدمات کی درآمدات میں اضافہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین درآمد وبرآمد، ساز و سامان اور خدمات کی تجارت، دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری نیز تجارت اور صنعت کی ہم آہنگی سے ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں