0

شی چن پھنگ کا شنگھائی شہر کی انتظامی صلاحیت اور معیار کو بلند کرنے پر زور

دو سے تین نومبر تک چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی چن پھنگ نے شنگھائی کے اضلاع یانگ پھو بین جیانگ اور گو بئی کا دورہ کیا۔

شی چن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ سوشلسٹ، جدید اور بڑے بین الاقوامی شہر کی انتظامی صلاحیت اور معیار کو مسلسل بلند کیا جانا چاہیئے ۔تین نومبر کی سہ پہر شی جن پھنگ نے شنگھائی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مقامی شاخ اور شنگھائی کی شہر ی حکومت کی ورکنگ رپورٹ سنی۔ انہوں نے کہا کہ شہر کاانتظامی معیار جدید ترین بنایا جانا چاہیئے، ان مسائل پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیئے جو عوام کے مفادات سے قریبی تعلق رکھتے ہیں تاکہ عوام کو مزید اطمینان، خوشحالی اور سلامتی کا احساس ہو۔

شی چن پھنگ نے نشاندہی کی کہ شنگھائی کی تجرباتی آزاد تجارتی زون کے لین گانگ ایریا میں جامع اور اعلی معیار کے کھلے پن کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اعلی و معیاری اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر میں خدمات فراہم کرتے ہوئے شنگھائی میں مالیاتی منڈی کو بین الاقوامی معیار کا بنایا جائے۔

سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت کاری کو فروغ دیتے ہوئے تخلیقی نتائج کو اکٹھا کیا جائے اور کلیدی تکنیک میں پیش رفت کی جائے۔ اس کے علاوہ ہائی اینڈ صنعت کے رہنما کردار کو مضبوط بنایا جائے، کھلےپن کے “دروازے” کےکردار کو مضبو ط بنایا جائے نیزاصلاحات، ترقی اور جدت کاری کو فروغ دینے کے لیے کھلے پن کو تسلسل کے ساتھ آگے بڑھایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں