0

آسیان ممالک کثیرالجہتی اور آزادانہ تجارت کو برقرار رکھیں، چین

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چین اور آسیان سے مطالبہ کیا کہ وہ کثیرالجہتی اور آزادانہ تجارت کو برقرار رکھیں۔بینکاک میں چین، آسیان کے 22 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ جب سے چین اور آسیان نے بات چیت کا راستہ اپنایا ہے، خطے نے اس کے فوائد حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین مشرقی ایشیائی تعاون میں آسیان کے مرکزی کردار کی ہمیشہ حمایت کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور آسیان ممالک کو مشترکہ فوائد اور باہمی جیت کے نتائج کے اصول پر قائم رہنا چاہئے اور معاشی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات تیز کرنا چاہییں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں