چین کی ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری

چین کی وزارت تجارت کے مطابق ، چین کی ایک پٹی ایک شاہراہ منصوبے سے منسلک ممالک میں پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران غیر مالیاتی سرمایہ کاری 10.04 بلین امریکی ڈالر رہی۔تازہ اعداد وشمار کے مطابق چینی کاروباری اداروں نے غیر ملکی منصوبوں کی مد میں ابتدائی نو ماہ کے دوران ایک پٹی ایک شاہراہ کے ساتھ منسلک ممالک کے ساتھ 8.86 بلین امریکی ڈالرز کے 4906 نئے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ زیادہ تر معاہدے پاکستان، سنگاپور، ویتنام، لاؤس، انڈونیشیا، متحدہ عرب امارات، تھائی لینڈ، ملائیشیا، کمبوڈیا اور قازقستان کے ساتھ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں