ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلودرہنے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابرآلودرہنے کا امکان ہے۔تاہم بالائی پنجاب کے چند اضلاع کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کی توقع ہے۔ آج (اتوار) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور پشاور 15 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 19، کراچی 25، گلگت 08، مظفرآباد 12، کوئٹہ اور مری 10ڈگری سینٹی گریڈ-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں