تاشقند: چینی وزیر اعظم کی روسی وزیر اعظم سے ملاقات

مقامی وقت کے مطابق یکم نومبر کی شام کو، چین کے وزیر اعظم لی کھہ چیانگ نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کے اجلاس میں شریک روسی وزیر اعظم دمتری میدویدیف سے ملاقات کی۔

لی کھہ چیانگ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں سینٹ پیٹرزبرگ میں چینی اور روسی وزرائے اعظم کے مابین چوبیسویں باقاعدہ مذاکرات کی باضابطہ صدارت کی اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں عملی تعاون پر نیا اتفاق رائے حاصل کیا۔ چین اور روس جامع اسٹریٹجک شراکت دار ہیں اور شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم ممبر ہیں۔ہم روس کے ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی امور میں اسٹریٹجک تعاون کو مستحکم کرنے اور علاقائی اور عالمی امن ، استحکام اور خوشحالی کے مشترکہ تحفظ کے خواہاں ہیں۔

میدویدیف نے کہا کہ روس چین مقامی تعاون اور تبادلے کا سال بہت کامیاب رہا ہے ۔دونوں ممالک کو اگلے دو سالوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی انوویشن کا سال منانےکے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے تاکہ روس چین تعاون کی نئی اور زیادہ ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں