چین: سکول میں متنازعہ برقی ہیڈ رِنگز کا استعمال معطل

بیجنگ نیوز کی خبر کے مطابق، صوبہ چہ چیانگ کے کے علاقے چینہوا میں محکمہ تعلیم کے حکام نے ایک مقامی اسکول میں متنازعہ برقی ہیڈ رِنگز کے استعمال کو معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ دعوی کیا گیا ہے کہ مذکورہ الیکٹرک ہیڈ رنگز طلباء کی دماغی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے ہے تاکہ اساتذہ کو معلوم ہوجائے کہ کیا طلباء کلاسوں میں توجہ مرکوز کررہے ہیں یا نہیں. تاہم، بچوں کے والدین اور دیگر لوگوں نے سوال اٹھایا ہے کہ مذکورہ آلہ مضر اثرات کا حامل ہو سکتا ہے اور دوسرا یہ کہ اس آلے کی وجہ سے طلباء کی نجی زندگی کے راز بے نقاب ہو سکتے ہیں۔

اس اعتراض کے جواب میں، شیاؤشون ویلج سینٹرل ایلیمنٹل اسکول نے دعوی کیا کہ مذکورہ ہیڈ رنگ صرف ایک کلاس کے بچوں پر استعمال کئے گئے اور اس کے کوئی مضر اثرات سامنے نہیں آئے۔

اس کے باوجود ، تعلیمی ماہرین نے یہ مشورہ دیا ہے کہ اسکولوں میں اس طرح برقی آلات کے استعمال کے انتظام کو مستحکم کرنے کے لئے پہلے مخصوص معیارات مرتب کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں