0

ازبکستان کے اہم ذرائع ابلاع میں چینی وزیراعظم کے مضمون کی اشاعت

اکتیس اکتوبر کو ازبکستان کے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے اعظم کی کونسل کی اٹھارہویں کانفرنس میں شرکت سے قبل چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ کا ایک مضمون ازبکستان کے اہم اخبارات اور ویب سائٹس پر شائع ہوا۔ اس مضمون کا موضوع ہے”” کھلے تعاون کے ساتھ مشترکہ ترقی”۔

مضمون میں چینی وزیراعظم کے ازبکستان کے پہلے سرکاری دورے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے اعظم کی کانفرنس سے وابستہ توقعات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مضمون میں چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین ازبکستان کے ساتھ وسیع تر تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ فریقین کھلے پن کے تصور کی روشنی میں باہمی مفادات کے حامل تعاون کو مزید وسعت دیتے ہوئے ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے مضمون میں امید ظاہر کی کہ شنگھائی تعاون تنطیم کے رکن ممالک کے درمیان کھلے پن کو وسعت دی جائے گی، تجارت اور سرمایہ کاری کو مزید آسان بنایا جائے گا اور علاقائی اقتصادی یکجہتی کو فروغ دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں