0

چھیو شی رسالے میں چینی صدر کے اہم مضمون کی اشاعت

یکم نومبر کو شائع ہونے والے چھیو شی رسالے میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے سربراہ شی چن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوا ہے۔ یہ مضمون “چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی اداروں اور قومی اداروں میں کمیونسٹ پارٹی کے نظریات کو مضبوط بنانے کی کانفرنس سے خطاب” کے موضوع پر ہے۔

مضمون میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے مرکزی اداروں اور قومی اداروں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی نظریات کی مضبوطی کی روشنی میں ترقی دینے اور آگے بڑھانے پر زور دیا گیا ہے۔ مضمون میں کہا گیا ہے کہ مرکزی اور قومی اداروں کو نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کے مطالعہ اور عمل درآمد کے حوالے کا مثال قائم کرنی چاہیئے، چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام فیصلوں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔مضمون میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی اور قومی اداروں میں کمیونسٹ پارٹی کے نظریات کی مضبوطی اور کام کرنے کے طریقہ کار کی بہتری کو اہمیت دی جانی چاہیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں