0

قومی ٹیم میں واپسی کی تگ و دو کرنے والے احمد شہزاد پر بڑا الزام لگ گی

فیصل آباد (نیوز ڈیسک ) سینٹرل پنجاب کے کپتان اور قومی ٹیم کے بلے باز احمد شہزاد پر بال ٹمپرنگ کا جرم ثابت ہوگیا ہے، انہوں نے جمعرات کو گیند کی حالت کو ممنوعہ طریقے سے تبدیل کردیا تھا۔

گرین ٹیم 92 نامی ویب سائٹ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ بال ٹمپرنگ کا واقعہ سنٹرل پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے مابین فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے دوسرے روز پیش آیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ قائد اعظم ٹرافی کے دوران بال ٹمپرنگ کرنے پر احمد شہزاد کے خلاف ہونے والی کارروائی کا اعلان جمعہ کو کیا جائے گا۔

پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ کے مطابق احمد شہزاد پر لیول ون کے چارجز لگے ہیں ، میچ ریفری ندیم ارشد نے احمد شہزاد کا موقف سننے کے بعد فیصلہ کرنا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سلامی بلے باز کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں