0

ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترخشک رہے گا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترحصوں میں موسم زیادہ ترخشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر کے بعض اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری کاامکان ہے۔ آج 26 اکتوبر کی صبح ریکارڈکیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد، مری اورمظفرآباد میں 11 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور 19، کراچی 25، پشاور 15، کوئٹہ 6، اور گلگت میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں