0

“نوجوان سائنسدانوں کی عالمی سمٹ 2019ء” کے لیے چینی صدر کا پیغام

چھبیس اکتوبر کو “نوجوان سائنسدانوں کی عالمی سمٹ دو ہزار انیس” چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر وین جو میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چینی صدرکی جانب سے سمٹ کے لیے مبارکباد کا پیغام بھیجا گیا۔

اپنے پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ موجودہ دور سائنس و ٹیکنالوجی کے انقلاب اور صنعتی اصلاحات کا نیا دور ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ اس حوالے سے تبادلوں کو فروغ دینا اور نوجوانوں میں جدت کاری کے حوالے سے تعاون کو آگے بڑھانا مختلف ممالک کی مشترکہ خواہش ہے۔

صدر نے مزید کہا کہ امید ہے کہ اجلاس کے شرکا اپنے تجربات اور نظریات کے تبادلے کو فروغ دیتے ہوئے اور دوستی کی بنیاد کو مضبوط بناتے ہوئے قریبی تعاون کی راہ اختیار کریں گے تاکہ نوجوان سائنسدان اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں اور سائنس و ٹیکنالوجی سے معاشی و معاشرتی ترقی کو مزید فروغ دیا جائے۔

” نوجوان سائنسدانوں کی عالمی سمٹ دو ہزار انیس” چھبیس سے ستائیس اکتوبر تک جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں