رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمد میں35فیصد اضافہ ہوا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزارت تجارت نے درآمدات سے متعلق اعداد و شمارکی دستاویز جاری کردیں،وزارت تجارت کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں موبائل فونز کی درآمد 35فیصد بڑھ گئی، جولائی تاستمبر موبائل فون کی درآمدات 26کروڑ 90لاکھ ڈالر رہیں،جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں موبائل فون کی درآمدات 19کروڑ 92لاکھ ڈالر تھیں۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چائے کی درآمد31فیصد کمی ہوئی،جولائی تا ستمبر چائے کی درآمدات 10کروڑ 22لاکھ ڈالر رہیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں چائے کی درآمد 14کروڑ 82لاکھ ڈالر تھی، وزارت تجارت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر ملک کریم اور شیر خواروں کے دودھ کی درآمد 14.88فیصد کم ہوئی، پہلی سہ ماہی میں دودھ کی درآمدات 3کروڑ ڈالر سے زائد رہیں،گزشتہ سال اسی عرصے میں دودھ کی درآمدات کا حجم 5کروڑ 21لاکھ ڈالر تھا، وزارت تجارت کے مطابق جولائی تا ستمبر دالوں کی درآمد میں 22.37فیصد کمی ہوئی،پہلی سہہ ماہی میں دالوں کی درآمد 11کروڑ 87لاکھ ڈالر رہی،گزشتہ سال جولائی تا ستمبر دالوں کی درآمد 15کروڑ 29لاکھ ڈالر تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں